qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

بابری مسجد کی شہادت کے دن فلسطین میں مسجد شہید کی گئی

آج ہندستانی مسلمان بابری مسجد کی شہادت کا غم منا رہے ہیں اور اور ادھر فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائلی فوجیوں نے ایک قدیم تاریخی مسجد کو شہید کردیا۔
1992 میں6 دسمبر کو ایودھیا میں ہندو شدت پسندوں نے بابری مسجد کو شہید کیا تھا۔ ملک بھر کے مسلمان ہر برس چھ دسمبر کو یوم سیاہ مناتے ہیں۔سیکولر اور جمہوری اقدار میں یقین رکھنے والوں کے نزدیک بابری مسجد کی شہادت کا دن ہندستانی تاریخ کا بد نما دن ہے۔

ادھر موصولہ خبروں کے مطابق فلسطین کے مغربی کنارے میں الخلیل علاقے میں واقع مسجد رسول اللہ پر اسرئیلی فوجیوں نے حملہ کیا۔ اس سے قبل انہوں نے مسجد میں رکھی مقدس اور متبرک اشیا کی بے حرمتی کی اور بعد میں مسجد کو شہید کر ڈالا۔ مسجد رسول اللہ مبینہ ‘جے’ علاقہ میں ہے اور اس علاقے میں فلسطینیوں پر تعمیرات کرنے پر پابندی ہے۔ لیکن اسرائیلی باشندوں کو اس زمین پر قبضہ کرکے ناجائز تعمیرات کا پورا حق ہے تاکہ وہ وہاں ناجائزطور سے کالونیاں بسا سکیں۔
ناجائز اسرائیلی حکومت اور ناجائز صیہونی کالونیوں کے مکین آئے دن فلسطین کے قدیم آثار اور مقدس مقامات کو تباہ و برباد کرتے رہتے ہیں۔

Related posts

مفضل سیف الدین جامعہ ملیہ کے نئے چانسلر منتخب

qaumikhabrein

بلڈوزر کی سیاست یا۔۔۔۔؟ سراج نقوی

qaumikhabrein

”مجھے دیں نہ غیض میں دھمکیاں…“تحریر سراج نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment