qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ایک اور مسلم ملک اسرائیل کی آغوش میں۔آذربائیجان اور اسرائیل میں تعاون کا معاہدہ

متحدہ عرب امارات، بحرین مصر اور سوڈان کی دیکھا دیکھی مسلم ممالک یکے بادیگرے اسرائیل کی آغوش میں بیٹھتے چلے جارہے ہیں۔
جمہوریہ آذربائیجان نے بھی اسرائیل کے ساتھ دوستی گانٹھ لی ہے۔ آذربائیجان کے صدر نے اسرائیل کے ساتھ سیاحت کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیے.

آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے اس حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔
اس حکم نامے کی بنیاد پر، 30 مارچ 2022 کو تل ابیب میں جمہوریہ آذربائیجان اور اسرائیل کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔
معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد، ریاستی سیاحتی ایجنسی کو اس کی دفعات پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔
آذربائیجان کی وزارت خارجہ اسرائیل کو مطلع کرے گی کہ معاہدے کے نفاذ کے لیے ضروری داخلی طریقہ کار مکمل کر لیا گیا ہے

Related posts

امروہا میں جشن غدیر

qaumikhabrein

غلام حسن محرمی کی کتاب تاریخ تشیّع کا اردو ترجمہ منظر عام پر

qaumikhabrein

سوشل میڈیا پر وزیر اعظم مودی مزاح کا موضوع

qaumikhabrein

Leave a Comment