qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ماہر شبلیات الیاس اعظمی کو ایک اور انعام

  اردو ادب میں ماہر شبلیات کے لقب سے مشہور ٖڈاکٹر الیاس اعظمی کو ایک اور اعزاز سے نوازہ گیا ہے۔ اعظم گڑھ میں ڈاکٹر الیاس اعظمی کو اعظم گڑھ ساہتیہ مہوتسو 2024 کے موقع پر انکی ادبی خدمات کے اعتراف میں انعام سے نوازہ گیا۔ اعظم گڑھ ساہتیہ مہوتسو 2024  میں ان اہل قلم کو اعزاز دیا گیا ہے جنہیں اس سے پہلے کوئی سرکاری انعام مل چکا ہے ۔ڈاکٹر الیاس اعظمی کو ایوارڈ ملنا کوئی نئی بات نہیں ہے  انکی شاندار ادبی کاوشوں کے لئے انہیں 2018  میں ‘اردو اکادمی اترپردیش کا مسعود حسن رضوی انعام برائے تحقیق ‘ مل چکا ہے۔ انہیں’ اعظم گڑھ ادبی سمان’ ‘ سے بھی سرفراز کیا جا چکا ہے۔

 ڈاکٹر الیاس اعظمی نے علامہ شبلی نعمانی کی زندگی اور انکی ادبی اور مذہبی خدمات کے ہر گوشے پر کتاب لکھی ہے۔ وہ بر صغیر ہند و پاک میں ماہر شبلیات کے طور پر اپنی شناخت رکھتے ہیں۔  ڈاکٹر الیاس اعظمی کی انفرادیت کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ وہ خود درجنوں کتابوں کے مصنف اور مولف ہیں اور خود ان کے تعلق سے دو کتابیں ضابطہ تحریر میں لائی جا چکی ہیں، ان کی تصنیفانہ صلاحیتوں پر ایک کتاب تو عربی کے جید عالم پروفیسر ریاض الرحمان شروانی نے ہی تحریر کی ہے، ان کے تعلق سے دوسری کتاب بھی منفرد طرز کی ہے۔ انہوں نے شبلی کے تعلق سے جو کتابیں تحریر کیں ان پر مختلف قلمکاروں نے مختلف رسائل اور جرائد میں تبصرے تحریر کئے۔ ان تبصروں کو بھی ایک کتاب کی شکل دی جا چکی ہے۔

Related posts

اورنگ آباد کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل کے خلاف مقدمہ درج

qaumikhabrein

صحافی رعنا ایوب کو عصمت دری اور قتل کی دھمکیاں

qaumikhabrein

حج کے لئے برطانیہ سے پیدل سفر کیا آدم محمد نے

qaumikhabrein

Leave a Comment