qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

آسٹریلیا کی 30 خواتین  کیوں ہوئیں مشرف بہ اسلام؟

اگرچہ دنیا میں اسلام کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا زور و شور کے ساتھ جاری ہے اور مختلف طریقوں سے اسلام اور مسلمانوں  کی شبیہ بگاڑ کر پیش کی جا رہی ہے لیکن پھر بھی حق و حقیقت کے متلاشی امن و سلامتی اور انسانیت کے دین اسلام میں داخل ہو رہے ہیں۔ آسٹریلیا میں 30 خواتین نے اسلام قبول کیا ہے۔ آسٹریلیا میں عیسائی خواتین کے اسلام قبول کرنے کی دیگر وجوہات میں ایک بڑی وجہ اسرائلی مظالم کے مقابلے میں غزہ کی فلسطینی خواتین کا عزم و حوصلہ ہے۔

میلبورن سے ملنے والی خبروں کے مطابق آسٹریلیا میں 30 خواتین نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظلوم فلسطینیوں کے عزم و حوصلے سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قبول اسلام کی یہ روح پرور تقریب آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں واقع میڈو ہائٹس Meadow Heights مسجد میں منعقد ہوئی جہاں 30 خواتین نے کلمہ پڑھا اور اپنے مسلمان ہونے کا اعلان کیا۔قبول اسلام کی اس تقریب کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جس میں خواتین باری باری مبلغ کی مدد سے کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ کلمہ شہادت پڑھنے کے بعد ان نو مسلم خواتین نے اپنے تاثرات بھی بیان کئے۔

ایک نو مسلم خاتون کرسٹین کرنوگوناک نے اسلام میں ایک خدا کے تصور سے اپنے گہرے تعلق کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ فلسطینیوں کی جد و جہد انکے دل کو چھو گئی جس کے باعث انہوں نے اسلام قبول کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسائل انہیں رلاتے ہیں۔مسلمان ہونے والی ایک اور خاتون جیکولین ریٹزاک نے کہا کہ اسلام قبول کرکے  انہیں بہت سکون ملا ہے اور یہ کہ اب انکی خواتش ہے کہ وہ اسلام اور اللہ کے مزید قریب ہوں۔

Related posts

حضرت عباس کے بلیغ خطبہ پر مشتمل یادگار مجلس

qaumikhabrein

غزہ پر اسرائیلی حملے میں معزور شخص اور بیوی بچی ہلاک۔

qaumikhabrein

وزیر اعظم سے سابق نوکر شاہوں کی اپیل۔۔سراج نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment