qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اسلامی اقدار کو پس پشت ڈالنے سے مسلمان پستی کا شکار ہوئے۔ولی رحمانی

مسلمانوں نے اسلامی اقدار کو پس پشت ڈال دیا ہے اسی وجہ سے وہ پستی اور ذوال کا شکار ہیں۔ ان خیالات کا ظہار معروف نوجوان اسپیکر، تعلیمی مبلغ اور قانون کے طالب علم ولی رحمانی نے کیا۔ وہ اورنگ آباد کے ایجوکیشن ایکسپو میں عوام سے خطاب کر رہے تھے۔ اپنے اس خطاب میں انہوں نے بڑے ہی متاثر کن انداز میں کہا کہ تعلیم کے بٹوارے سے مسلمانوں کو بہت نقصان ہوا ہے۔ اہوں نے بتایا کہ مسلمانوں کے لیے موجودہ حالات میں کن چیزوں کو اپنے اوپر لازم کرلینا ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ قوموں کے عروج وزوال کے پیچھے کونسی وجوہات کار فرما رہی ہیں اور آج ملک کا مسلمان پسماندگی کا شکار ہے تو اس کی بنیادی وجوہات کیا ہیں۔ ان کا کہنا ہیکہ مسلمانوں کو اپنے اوپر کام کو لازم کرلینا چاہیئے ۔ پستی کی دلدل سے باہر نکلنا ہے تو ہمیں سخت محنت، جدوجہد اور اپنے نصب العین پر توجہ دینی ہوگی۔ ولی رحمانی نے بچوں کو قوم کا مستقبل قرار دیا اور ان کی عزت پر زور دیا۔

Related posts

ٹویٹر پر مدد مانگنا بھی یو پی حکومت کو پسند نہیں۔

qaumikhabrein

جموں۔ روہنگیا پناہ گزیں کیمپ میں آتش زدگی۔

qaumikhabrein

میر کے ایک مشہور شعر کی تفہیم کے چند گوشے۔۔ڈاکٹر سبط حسن نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment