qaumikhabrein
Image default
uncategorized

اردو کارواں ممبئی کا یوم تاسیس

اردو کارواں ممبئی کے یوم تاسیس کے موقع پر اورنگ آباد میں ایک پروگرام منعقد ہوا۔ مولانا آزاد ریسرچ سینٹر میں  منعقدہ  اس پروگرام میں  تقریری مقابلہ بھی ہوا۔ مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

تقریری مقابلے میں پہلا انعام اقرا اردو اسکول کی طالبہ مسیرا احمد الحامد نے حاصل کیا۔ انہیں انعام سے نوازہ گیا۔خطاطی کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی فارسہ جبیں کو بھی انعام سے نوازہ گیا۔ فارسہ امان اللہ موتی والا اسکول میں درس و تدریس کا فرض انجام دیتی ہیں۔ دیگر شعبوں میں بھی نمایاں مظاہرہ کرنے والوں کی عزت افزائی کی گئی۔

 پروگرام میں ڈاکٹر فرید احمد خان، ڈاکٹر مسرت فردوس، ڈاکٹر رفیع الدین ناصر، ڈاکٹر عتیق قریشی، ڈاکٹر عرفان سوداگر اور محترمہ نفیسہ  بیگم کے ساتھ ساتھ  متعدد ممتاز شخصیات موجود تھیں۔

Related posts

اورنگ آباد۔ مطلع ادب کی ادبی نشست ۔ایک شام نثر نگاروں کے نام۔

qaumikhabrein

امریکہ نے عراق شام سرحد پر حشد الشعبی کی چھاؤنی پر کیا حملہ۔ حشد الشعبی نےکہا بدلہ لیں گے۔

qaumikhabrein

عالمین کی عظیم شخصیت حضرت علی علیہ السلام

qaumikhabrein

Leave a Comment