اورنگ آباد میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سے مہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی کی جانب سے یوم اردو منایا گیا۔اس موقع پر مولانا آزاد ریسرچ سینٹر میں ایک ادبی و ثقافتی پروگرام ہوا ۔اس پروگرام میں زندگی کے مختلف شعبوں میں سرگرم افراد کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ پانے والوں میں تعلیمی ، ادبی ، تجارتی اور سماجی خدمات انجام دینے والے تقریباً بیس سے زائد افراد کو تہنیت پیش کی گئی اور ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔
اس موقع پر علامہ اقبال کے شکوہ جواب شکوہ نظم کو فنکاروں نے اپنے انداز میں پیش کیا ۔اس پیش کش کو سامعین نے سراہا ۔۔مہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی پچھلے تین برسوں سے تقسیم ایوارڈ تقریب منعقد کررہی ہے۔