qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ہر حال میں خدمت خلق اورانسانیت کی بھلائی کا مشن جاری رکھنا ہوگا۔۔مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

مسلم پرسنل لابورڈ ملک گیر سطح پر تحفظ شریعت مہم چلا رہا ہے ۔ اسی مہم کے تحت اورنگ آباد میں ایک جلسہ ہوا اس جلسے کی صدارت امیر شریعت مراٹھواڑہ مولانا معیز الدین قاسمی نے کی۔ اس موقع پر علما کرام نے مسلمانوں کو درپیش خارجی اور داخلی مسائل پر روشنی ڈالی ۔ مسلم پرسنل لابورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے اس جلسے میں خصوصی طور سے شرکت کی۔

مولانا نے سیرت رسول کی روشنی میں علما اور دانشوروں کو تلقین کی کہ وہ اپنی بات حکمت سے پیش کریں، چاہے معاملہ اسلام پر اعتراض کا ہو، حجاب کا یا تعلیم سے جڑا ہو ، ہمیں حالات کے تقاضوں کے پیش نظر حکمت سے کام کرنا ہوگا ۔
جلسہ تحفظ شریعت میں مسلم پرسنل لابورڈ کی کارکردگی اور اقدامات پر روشنی ڈالی گئی ۔علمابتایا گیا کہ مراٹھواڑہ بھر میں تحُفظ شریعت کے جلسے ہورہے ہیں اور ان کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

اس جلسے میں ڈاکٹر محمد صدر الحسن ندوی مدنی کے قران کریم کے اردو ترجمے ‘انوار القران’ کا اجرا عمل میں آیا۔ جلسے سے خطاب میں علما نے مساجد کو دینی مراکز کے طور پر استعمال کرنے اور مسجد نبوی کے ماڈل کو اپنانے کی تلقین کی گئی ، مساجد میں جدید تعلیم و تربیت کے نظام کو متعارف کرانے پر زور دیا گیا ۔ اسی طرح برادران وطن کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے سنجیدہ کوششوں پر زور دیا گیا۔ اکابرین ملت کا کہنا ہیکہ ملک کے حلات جیسے بھی ہو ہمیں خدمت خلق اور انسانیت کی بھلائی کا مشن جاری رکھنا ہوگا۔

Related posts

اورنگ آباد میں علامہ اقبال کو یاد کیا گیا

qaumikhabrein

غزہ پٹی کو کربلا بنا دیا اسرائیل نے

qaumikhabrein

بھوپال کی علمی , ادبی اور سماجی خدمات ناقابل فراموش۔حسن ضیا

qaumikhabrein

Leave a Comment