
اجتماعی دعا کے ساتھ اورنگ آباسد میں جاری تبلیغی اجتماع اپنے اختتام کو پہونچ گیا۔چیتے گاؤں میں ہوئے اس اجتماع میں ایک اندازے کے مطابق چار لاکھ سے زائدمسلمانوں نے شرکت کی ۔

دعا میں شرکت کے لیے اورنگ آباد شہر ،ضلع اور اطراف و اکناف کے گاؤں دیہاتوں سے لوگ جوق در جوق اجتماع گاہ پہنچے ۔دعا سے قبل تبلیغی جماعت کے علما و اکابرین نے اجتماع سے خطاب کیا ۔اس موقع پر قران وسنت رسول پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لینے پر زور دیا گیا۔

۔ دنیا کی چاہ میں آخرت کو کیسے فراموش کیا جارہا ہے اور کیسے ہماری زندگی سے دین نکلتا جارہا ہے اس جانب توجہ دلائی گئی ۔ تقریباً پندرہ منٹ تک دعا جاری رہی۔ اس دوران ہزاروں افراد نے اشکبار آنکھوں سے اپنے رب کو راضی کرنے کی کوشش کی ۔کڑاکے کی ٹھنڈ کے باوجود انسانی سروں کا سمندر اجتماع گاہ میں ٹھاٹھیں مار رہا تھا۔

دعا کے بعد اجتماع کے اختتام کا اعلان کردیا گیا ۔سکھ برادران اجتماع میں شریک لوگوں کی خاطر تواقضع میں لگے نظر آئے۔