qaumikhabrein
Image default
uncategorized

وجد میموریئل ہال میں اسٹڈی سینٹر شروع کیا جائےگا

معروف شاعر سکندر علی وجد کی یاد میں قائم وجد میموریئل ہال میں طلبا وطالبات کے لیے اسٹڈی سینٹر شروع کیا جارہا ہے ۔ یہ اعلان سکندر علی وجد میموریئل ٹرسٹ کے ذمہ داروں نے ایک پریس کانفرنس میں کیا ۔ وجد میموریئل ہال پچھلے کئی برسوں سے خالی پڑا تھا اب ٹرسٹ نے اس میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے ۔ ٹرسٹ کے ذمہ داروں کا کہنا ہیکہ ابتدا میں تیس طلبا سے اسٹڈی سینٹر کا آغاز ہوگا ، سینٹر کو تمام تر سہولیات سے آراستہ کیا جائیگا اور طلبا کے لیے سازگار ماحول بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔ اس اسٹڈی سینٹر میں طلبا کو مسابقتی امتحانات کی تیاری بھی کرائی جائےگی۔

Related posts

دہلی ۔لکھنؤ شتابدی ایکسپریس میں لگی آگ

qaumikhabrein

اورنگ آباد۔ مطلع ادب کی ادبی نشست ۔ایک شام نثر نگاروں کے نام۔

qaumikhabrein

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر بھی کورونا متاثر۔

qaumikhabrein

Leave a Comment