qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اورنگ آباد۔ سرسید کالج کے یوم تاسیس کی تقریب

اورنگ آباد کے معروف اقلیتی تعلیمی ادارے سر سید کالج کا یوم تاسیس بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا ۔ اس پروگرام میں معروف ماہر تعلیم اور سماجی جہدکار مبارک کاپڑی نے خصوصی طور سے شرکت کی۔ مہمانان خصوصی میں تعلیمی کارواں کے صدر فرید خان اور تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والی معزز ہستیاں موجود تھیں۔

اس موقع پر کالج کے بانی پروفیسر محمد تلاوت علی کی شخصیت اور ان کی تعلیمی سرگرمیوں کا احاطہ کرنے والی کتاب’’ عکس تلاوت‘‘ کا اجرا بھی ہوا ۔ پانچ سو صفحات پر مشتمل اس کتاب کو پروفیسر عرفان سوداگر نے مرتب کیا ہے ۔ اس موقع پر مقررین نے پروفیسر تلاوت علی کی زندگی کو جہد مسلسل سے تعبیر کیا اور انھیں دکن کا سرسید ثانی قرار دیا۔

واضح رہے سرسید کالج انتہائی نامساعد حالات میں قائم ہوا۔تھا ۔اس کالج میں متوسط اور پسماندہ طبقات کے بچے زیور علم سے آراستہ ہورہے ہیں ۔ پروفیسر تلاوت علی نے علم کی جو شمع روشن کی تھی اس کی روشنی اب پورے مراٹھواڑہ کو منور کررہی ہے۔

اس موقع پر تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہونہار طلبا وطالبات کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

Related posts

خطے میں کشیدگی کم کرنے کا معاملہ۔۔۔سعودی عرب اور ایران کے درمیان گفتگو

qaumikhabrein

ایرانی عازمین حج کا جدہ میں شاندار استقبال

qaumikhabrein

شوگر کے مریضوں کیلئے خوش خبری۔ خون نکالے بغیر ہوگا ٹیسٹ ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment