qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

پی ایف آئی کے خلاف کاروائی اقلیتوں میں ڈر پیدا کرنے کی کوشش۔ ایس ڈی پی آئی

اورنگ آباد کے مولانا آزاد ریسرچ سینٹر میں ایس ڈی پی آئی یعنی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کا اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں بی جے پی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جمہوری طریقے سے احتجاج درج کرانے اور عوام میں بیداری پیدا کرنے کا عزم ظاہرکیا گیا۔

اجلاس میں ریاست گیر سطح پر ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ایس ڈی پی آئی کے ذمہ داروں نے میڈیا سے بات چیت میں پاپولر فرنٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کی کارروائی کو حکومت کی خوف و ہراس پھیلانے کی پالیسی سے تعبیر کیا ۔ ان کا کہنا ہیکہ دستور کی روشنی میں حق کے لیے آواز اٹھانے والوں کو خاموش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ایس ڈی پی آئی نے پی ایف آئی کے خلاف کارروائی کی پرزور مذمت کی ہے ۔

Related posts

جامعہ الازہر کے شیخ آیت اللہ سیستانی سے کریں گے ملاقات

qaumikhabrein

کربلا۔ممتاز سماجی کارکن کے قتل کے خلاف پر تشدد احتجاج۔

qaumikhabrein

اس سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ۔ہندستان میں نہیں ہوگا نظارہ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment