qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اورنگ آباد کے آزاد کالج میں سائنس نمائش ۔۔

اورنگ آباد کے مولانا آزاد کالج اور ایمیسٹو کے اشتراک سے کالج کے کیمپس میں سائنس نمائش کا انعقاد کی گیا۔ اس نمائش میں شہر کے 35 اردو میڈیم اسکولوں کے تقریباً دیڑھ سو طلبا وطالبات نے شرکت کی اور سائنسی الات، حیوانات، نباتات کا مشاہدہ کیا.

اس موقع پر ماہرین اساتذہ نے طلبا کی معلومات میں بیش بہا اضافہ کیا اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے . سائنس نمائش میں طلبا نے غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا. طلبا کا کہنا تھا کہ جن اشیا کو وہ کتابوں میں تصویروں کی شکل میں دیکھتے تھے ، آج ان کا عملی مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔

اس نمائش کا مقصد طلبا میں سائنسی علوم کے تئیں رغبت پیدا کرنا اور سائنس کے مضامین میں طلبا کی دلچسپی میں اضافہ کرنا ہے ۔

Related posts

امام حسین کا ہر عزادار اہل بیت اطہار کی نیابت کررہا ہے۔ مولانا فضل ممتاز

qaumikhabrein

بحرین۔ سیاسی قیدی کی جیل میں کورونا سے موت۔

qaumikhabrein

جو بائیڈن کا اسرائیل دورہ۔۔۔ مقبوضہ فلسطین فوجی چھاونی میں تبدیل

qaumikhabrein

Leave a Comment