qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اسکولی اوقات میں مدارس جانے کی وجہ سے طلبہ کی تعداد میں کمی۔ اورنگ آباد ایجوکیشن آفیسر کا عجیب دعویٰ

اورنگ آباد ضلع پریشد کی ایجوکیشن آفیسرجے شری چوہان نے 30 اگست 2022 کو تمام بلاک ایجوکیشن آفیسر کے نام سرکیولر جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اورنگ آباد ضلع کے دیہی علاقوں سے کچھ طلبہ اسکول کے اوقات میں مدارس جارہے ہیں جس کی وجہ سے طلباء کی حاضری پر اثر پڑرہا ہے۔ اس کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے پرائمری ایجوکیشن نے تمام تعلقہ کے پنچایت سمیتی بلاک ایجوکیشن آفیسر کو خط بھیج کر ایک ستمبر تک ایسے طلبہ کی معلومات جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس ضمن میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے مطابق اورنگ آباد ایجوکیشن آفیسر کا دعویٰ درست نہیں ہے۔ حقیقت نا‌ جانتے ہوئے سرکولر نکالا گیا ہے۔ جو طلباء صبح کی شفٹ میں اسکولوں میں زیرِ تعلیم ہیں وہ شام میں عربی مدارس میں جاتے ہیں نیز جو بچے دوپہر کی شفٹ میں اسکول پڑھتے ہیں وہ عربی مدارس میں صبح آٹھ بجے جاتے ہیں۔ اسطرح کا سرکولر نکالنے سے بہتر ہے جن دیہی علاقوں میں اسکولوں میں بنیادی سہولیات نہیں وہ مہیا کرای جائیں۔قومی نایب صدر ناہید خاتون اور تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد کا کہنا ہیکہ جہاں پانچویں تک کلاس ہیں وہاں چھٹی ساتویں آٹھویں کلاس شروع کرنے نیز آٹھویں تک اسکولوں میں نویں، دسویں کی کلاس شروع کر تمام سہولیات فراہم کرنا چاہیے.

اورنگ آباد ضلع میں ضلع پریشد کے کل 4902 اسکول ہیں۔ اردو میڈیم اسکولوں کی تعداد 443 ہے۔ ان تمام اسکولوں میں کل 9,59,459 لاکھ طلبہ پڑھتے ہیں اور 1,18,419 طلبہ اردو میڈیم میں پڑھتے ہیں۔ لیکن کورونا کے دور کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔ چائلڈ میرج، چائلڈ لیبر اور والدین کی ہجرت اس کی بڑی وجوہات تھیں۔ اس لیے جب محکمہ تعلیم نے دو مرحلوں میں سروے کیا تو یہ بات سامنے آئی کہ ضلع میں سکول نہ جانے والے بچے 1244ہیں۔

Related posts

بلقیس کے مجرموں کی رہائی کو اسما شیخ چنوتی دیں گے۔

qaumikhabrein

ایران میں قصیدہ گو شاعر کا قتل

qaumikhabrein

رمضان المبارک میں رعایت دینے کا مطالبہ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment