نئے سال میں اورنگ آباد کے نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع ملنے والے ہیں، اس بات کا وعدہ اورنگ آباد کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے کیا ہے۔ ان کا کہنا ہیکہ ایک امریکی آئی ٹی کمپنی نے اورنگ آباد میں اپنی برانچ قائم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور جنوری کے آغاز میں اس پر عمل شروع ہوگا۔ ایم پی جلیل کا کہنا ہیکہ نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کے لیے ارکان پارلیمان کی ایک کمیٹی ہونی چاہیئے جو بیرونی ملکوں سے سرمایہ کاروں کو راغب کرسکے ، واضح رہے اورنگ آباد شہر کا شمار صنعتی دنیا میں تیز رفتار ترقی والے شہروں میں ہوتا ہے لیکن پچھلی دو دہائیوں سے صنعتی ترقی ٹھپ پڑی ہے۔
previous post