qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اورنگ آباد میں عالمی اور قومی پوسٹ دن منایا گیا

عالمی پوسٹ اور قومی پوسٹ ڈے کے موقع پر ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے اورنگ آباد کے اردو اسکولوں اور مریم مرزا کی چلڈرن لائبریریوں کے طلباء اور اراکین کو 1000 پوسٹ کارڈ تقسیم کیے گئے ۔
یہ پروگرام مدنی اردو اسکول بری باغ ہرسول، الہدی پرائمری اسکول، بائیجی پورہ اور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام محلہ بچوں کی لائبریری بائیجی پورہ میں منعقد کیا گیا تھا۔فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے تینوں مقامات پر طلباء کو پوسٹ کارڈ دئے اور محکمہ ڈاک کی تاریخ بیان کی۔ انہوں نے بتایا کہ موبائل فون کی آمد سے پہلے پوسٹ کارڈ کس طرح استعمال ہوتے تھے۔

پوسٹ کارڈ کی اہمیت سے لوگوں کو واقف کرانے کے لئے اسکولی طلبا نے ایک ریلی بھی نکالی
خیال رہے کہ پوسٹل سروس دنیا کا سب سے بڑا لاجسٹک نیٹ ورک ہے۔ جس میں ہندوستان پہلے نمبر پر ہے۔ ہر سال 150 سے زیادہ ممالک اس دن کو 9/اکتوبر کو پوسٹ کے عالمی دن اور ہندوستان میں 10 اکتوبر کو مختلف طریقوں سے مناتے ہیں۔

Related posts

امریکہ نے عراق شام سرحد پر حشد الشعبی کی چھاؤنی پر کیا حملہ۔ حشد الشعبی نےکہا بدلہ لیں گے۔

qaumikhabrein

اسرائل فلسطین کے بارے میں جھوٹی پروپگنڈہ مہم چلا رہا ہے۔

qaumikhabrein

خواتین اگر بی بی زہرا کی سیرت پر عمل کریں تو گھریلو جھگڑوں کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment