
‘مطلع ادب’ اور ‘جے پی سعید فاؤنڈیشن’ کے اشتراک سے اورنگ آباد کے سعید ٹاور میں شعری نشست کا اہتمام کیا گیا۔اس شعری نشست کی صدارت معروف ادیب اسلم مرزا نے کی۔

شعری محفل میں ممبئی سے ریاض رحیم ، ڈاکٹر ظہیر انصاری مدیراعلی تحریر نو، ڈاکٹر ارتکاز افضل ، معروف نظم گو شاعر خان شمیم خان , مصطفی خیری اور صبا گنجوی نے کلام پیش کیا۔ قابل ذکر بات یہ رہی کہ اس نشست میں کہنہ مشق شعرا کے ساتھ ساتھ ابھرتے ہوئے شعرا نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔ با ذوق سامین نے اچھے اشعار پر شعرا کو خوب داد وتحسین سے نوازہ۔ ‘مطلع ادب’ اورنگ آباد کی قدیم ترین ادبی انجمن ہے جو پچھلی سات دہائیوں سے ادبی سرگرمیوں کی سرپرستی کرتی آرہی ہے۔