qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اورنگ آباد میں استاد شاعر شاہ حسین نہری کے اعزاز میں شعری نشست۔

اورنگ آباد کے استاد شاعر شاہ حسین نہری کے اعزاز میں ‘اورنگ ادب’ کی جانب سے ایک شعری نشست کا اہتمام کیا گیا ۔ شاہ حسین نہری کافی دنوں سے علیل ہونے کی وجہ سےادبی محفلوں میں شرکت سے قاصر ہیں ۔ اراکینِ ‘اورنگ ادب ‘نے ایک شام اس سایۂ دار شجر کےسایے میں گزارنے کافیصلہ کیا تھا۔اپنے مکان پرنعقدہ شعری نشست کی صدارت شاہ حسین نہری نے ہی کی۔

اس موقع پر محِبِ اردو احمد خان ایم اے مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے ۔ ‘اورنگ ادب’ کے صدر احمد اورنگ آبادی، چیف سیکریٹری قاضی جاوید ندا ، سیکریٹری عمران رضوی ، ڈاکٹر نصرت حنفی ، عتیق احمد عتیق اور وسیم راہی نے اپنا کلام پیش کیا ۔ اپنے صدارتی خطبہ میں استاد شاہ حسین نہری نے اورنگ ادب کی سرگرمیوں پر خوشی کا اظہار کراتے ہوئے نئے لکھنے والوں کے کلام کی تعریف کی۔ شاعری کی فنی باریکیوں کا ذکر کرتے ہوئے علم قافیہ ، علم بیان اور فصاحت و بلاغت پر سیر حاصل گفتگو کی ۔ رات 11 بجے تک چلی اس محفل کی نظامت احمد اورنگ آبادی نے کی ۔ عمران رضوی کےشکریہ کے ساتھ اس کامیاب نشست کا اختتام ہوا۔

Related posts

مولانا آزاد کالج میں تقسیم اسناد کی تقریب

qaumikhabrein

بوسنیا کے قصائی کی عمر قید کی سزا برقرار۔

qaumikhabrein

اورنگ آباد میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ

qaumikhabrein

Leave a Comment