
اورنگ آباد شہر میں ایک بار پھر پی ایف آئی کے کارکنوں کی دھر پکڑ شروع ہوگئی ہے ۔جانچ ایجنسیوں کی کارروائی میں اب تک چودہ نوجوانوں کو تحویل میں لیا جا چکا ہے ۔ ابتدا میں اسے اے ٹی ایس کی کارروائی قرار دیا گیا تھا لیکن بعد میں پولیس نے وضاحت کی کہ لوکل کرائم برانچ کی جانب سے کارروائی کی جارہی ہے اور نوجوانوں کو پوچھ تاچھ کے لیے اٹھایا گیا ہے ۔ جانچ ایجنسیوں کی یہ کارروائیاں علی الصبح سے جاری ہیں۔ پولیس اس معاملے میں میڈیا سے کوئی بات کرنے سے کترارہی ہے ۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ملک گیر سطح پر پی ایف آئی کارکنوں کے خلاف جو کارروائی کی گئی تھی اس میں اورنگ آباد سے بھی چار نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم حالیہ کاروائی کے سلسلے میں پولیس کمشنر کا کہنا ہیکہ ابھی صرف پوچھ تاچھ چل رہی ہے ۔ پولیس کی کارروائی سے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف ہراس کا ماحول ہے ۔