qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اورنگ آباد  کے مسلمانوں کا فلسطین کے حق میں خاموش احتجاج

 اسرائیل  پچھلے چھ مہینے سے  حماس  کے جنگجوؤں کی تلاش کے نام  پر  نہتے فلسطینیوں کی نسل  کشی کررہا ہے ، دنیا کی  تاریخ میں پہلی  بار کسی ملک کی  فوج   نہتے  افراد  پر بم برسا رہی ہے ،   فضائی بمباری کا موازانہ کیا جائے تو  یہ ہیرو شیما اور ناگا ساکی  پر برسائے گئے  بموں سے  کئی گنا زیادہ  ہے ، اسرائیل  کی یہ جارحیت  راست طور پر انسانی  نسل کشی ہے  اور   کھلی دہشت گردی ہے ۔  ان خیالات کا اظہار  مسلم  نمائندہ کونسل  کے  سابق  صدر ضیا الدین صدیقی  نے  فلسطین کے حق میں ایک احتجاجی مظاہرے میں کیا۔۔ اورنگ آباد کے ڈیویژنل کمشنر آفس کے  روبرو    مظلوم فلسطینیوں  کے حق میں  منعقدہ  خاموش  احتجاجی مظاہرے سے قبل خطاب کررہے تھے ۔مسلم نمائندہ کونسل کے  سابق صدر نے کہا کہ  موجودہ  حالات نے  جنگ بدر کی یا د تازہ  کردی ہے۔

ضیا الدین صدیقی نے کہا کہ  دنیا دیکھ  رہی ہے  کہ کس طرح آئی ڈی ایف کا جوان  فلسطینی  لڑکی کے ساتھ بد تمیزی کرتا ہے  تو جواب میں  وہ  آئی ڈی ایف کے جوان  کو گھونسہ  مارتی ہے ، آئی ڈی  ایف جو ان  برداشت نہیں  کر پاتا اور  لڑکی کو شوٹ کردیتا ہے ، قریب سے گزر نے والے فلسطینی نوجوان  نے جب یہ منظر دیکھا  تو اس  نے ایمانی حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی ڈی ایف جوان کو چھرا گھونپ دیا  جس میں  جوان ہلاک  ہوگیا  اسی دوران  اس  مجاہد کو بھی  شہید کردیا گیا ، فلسطینی لڑکی اور  نوجوان کی  لاشیں پڑی  ہیں  اور  شہید جوان کے والد لڑکی کے والد سے کہتے ہیں  میں اپنے  بیٹے کا  نکاح آپ کی بیٹی سے  کرنا چاہتا ہوں،  اس جذبہ  ایمانی کا اندازہ  کیجیئے  کہ دو لاشیں  پڑی ہیں  اور والدین  ان  کے نکاح  کی بات کررہے ہیں ، لڑکی کے والد نے  فوری حامی بھری اور  دونوں شہیدوں کے والدین  اس نکاح کے گواہ بنے ۔ پوری دنیا میں  ایسی  نظیر نہیں ملے گی ، یہ واقعہ جذبہ ایمانی کی معراج  ہے اور ہمارا ایمان ہے کہ  جو اللہ کی راہ میں شہید ہوجائے انھیں  مردہ  نہیں کہتے ،ضیا الدین صدیقی نے  متعدد واقعات کی روشنی میں یہ واضح کیا کہ  فلسطینی ہر لحاظ سے  کامیاب و کامران ہیں ، اور وہ وقت دور نہیں  جب دنیا  کے نقشے   پر فلسطین نام کا ایک آزاد ملک  ہوگا ، میڈیا نمائندوں سے  بات کرتے ہوئے کونسل  ارکان نے کہا  کہ  اسرائیل    فلسطین میں نسل کشی کررہا ہے  یہ ثابت ہوچکا ہے ، انٹر نیشنل کورٹ  آف جسٹس نے بھی اسرائیل کو  نسل کشی کا مجرم قرار دیا  ہے ۔ انہوں نے یو این او سے  مطالبہ کہ  وہ اسرائیل  کو مزید نسل کشی سے ۔ روکے  بصورت دیگر  سارے ممالک مل کر  اسرائیل  پر حملہ  کریں  اور نتن یاہو کا تختہ  الٹ دیں۔

کونسل  نے  بھارتی حکومت سے  بھی  مطالبہ کیا کہ  وہ دوستی کو  بالائے طاق رکھ کر  فلسطین کے متعلق بھارت کی جو  پالیسی ہے اس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے  اسرائیل کو  نسل کشی سے  روکنے میں کلیدی  کردار ادا کرنا چاہیئے ، جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے اور  فلسطین میں  امن بحال   ہونا چاہیئے، غزہ سے اسرائیل  کا انخلا ہونا چاہیئے اور  حماس کو پھر سے بحال  ہونا چاہیئے ، اس موقع پر   جماعت اسلامی  ہند کے  امیرمولانا الیاس خان نے فلسطینیوں کے حق میں   گڑ گڑا کردعا کیں ، دعا کے بعد  تمام روزہ داروں نے ایک ایک کھجور سے  روزہ  کھولا اور  احتجاج  اپنے  اختتام کو پہنچا۔

Related posts

پاکستان۔ مندر حملہ کیس: چیف جسٹس نے ملزمین کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔

qaumikhabrein

یو پی۔۔محرم کے جلوسوں سے متعلق گائڈ لائنس سے شیعوں میں شدید غصہ۔ بے بنیاد الزامات واپس لینے کا مطالبہ

qaumikhabrein

قلت کے دوران کورونا ویکسین کی لاکھوں خوراکیں ہوئیں خراب۔ حد ہے لاپرواہی کی

qaumikhabrein

Leave a Comment