
مسلم نمایندہ کونسل نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف کارروائی کی مذمت کی ہے۔ کونسل کا کہنا ہے کہ جس انداز میں پی ایف آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا اس سے اقلیتوں میں خوف پھیل رہا ہے۔

کونسل کے سابق صدر ضیا الدین صدیقی نے اورنگ آباد میں میڈیا نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی لحاظ سے پی ایف آئی پر یو اے پی اے کا اطلاق نہیں ہوتا لیکن جانچ ایجنسیاں بے قصور نوجوانوں کو پھنسانے کی کوشش کررہی ہیں۔ کونسل نے پی ایف آئی کے خلاف کارروائی کو حکومت کے دوہرے معیار سے تعبیر کیا اور انتباہ دیا کہ اس کے خلاف جمہوری طریقے سے احتجاج کیا جائے گا۔