qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ایم پی امتیاز جلیل کا نائب وزیر اعلیٰ پر بڑا الزام

بیڑضلع میں جاری مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی جانچ کو متاثر کرنے کے لیے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کیا اور ایک ایماندار افسر کا تبادلہ کرا دیا۔ اس طرح کا سنسنی خیز الزام اورنگ آباد کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے عائد کیا ہے ۔ ایم پی جلیل نے دعوی کیا کہ بیڑ ضلع میں وقف جائیدادوں کی بندر بانٹ کرنے والے لینڈ مافیا کی جانچ اور ان کے خلاف قانونی کارروائی بڑے پیمانے پر کی جارہی تھی، ایک ایماندار افسر نے متعدد افسروں اور لینڈ مافیا سے جڑے افراد کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا تھا، یہ سلسلہ مزید آگے بڑھتا اس سے پہلے ڈپٹی سی ایم نے اس افسر کا تبادلہ کرادیا۔ ایم پی امتیاز جلیل کا کہنا ہیکہ سیاسی مفادات کی وجہ سے وقف املاک کو نقصان ہورہا ہے.

Related posts

کردستان کےاربیل میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کو بنایا گیا نشانہ۔۔

qaumikhabrein

کیا ‘نیا دور’ کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ یوپی حکومت کچھ بتائے تو

qaumikhabrein

امروہا کے لئے اعزاز کا باعث بنے حکیم صباحت اللہ

qaumikhabrein

Leave a Comment