کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نوجوانوں میں اپنی بنیاد مضبوط کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اسکے لئے پارٹی کی جانب سے خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔ جسکے تحت اورنگ آباد کے النکار ہوٹل میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی یوتھ ونگ کا اجلاس ہوا۔
۔اس اجلاس میں نوجوانوں کو پارٹی سے جوڑنے اور تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے سلسلے میں غور وخوض کیا گیا۔ اجلاس میں نوجوان لیڈروں نے ایم آئی ایم کے اغراض و مقاصد اور ریاست و ملک میں دلتوں اور مسلمانوں کو در پیش مسائل اور ان کے حل میں نو جوانوں کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر ایم پی سید امتیاز جلیل کے فرزند بلال جلیل نے اپنے تجربات کی روشنی میں نوجوانوں کو مفید مشوروں سے نوازا۔
پروگرام کی صدارت ایم آئی ایم یوتھ ونگ کے صدر محمد اسرار نے کی۔ ان کا کہنا تھا ایم آئی ایم دلت اور مسلم نوجوانوں کو پارٹی سے جوڑ کر مستقبل کی راہ ہموار کرنا چاہتی ہے۔