qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

حوزہ نیوز ایجنسی اردو کے چیف ایڈیٹر کی اورنگ آباد کے صحافیوں سے ملاقات

ایران کی حوزہ نیوز ایجنسی اردو کے چیف ایڈیٹر مولانا سید محمود حسن رضوی آجکل ہندستان کے دورے پر ہیں۔ وہ مختلف شہروں میں مجالس عزا سے بھی خطاب کر رہے ہیں اور اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو ادا بھی کررہے ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے مہاراشٹر کے پانچویں سب سے بڑے شہر اورنگ آباد کا دورہ کیا اور شہر کے مختلف زبانوں کے میڈیا اداروں سے جڑے صحافیوں سے ملاقات کی۔

مولانا سید محمود حسن رضوی نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران حوزہ نیوز ایجنسی کی سرگرمیوں ، خدمات اور طریقہ کار سے واقف کرایا۔ اس ملاقات میں شہر اورنگ آباد کے ای ٹی وی اردواور ایشیا اکسپریس کے علاوہ بہت سے اردو، ہندی اور مراٹھی اخبارات کے نمائندے موجود تھے۔ یہ ملاقات بیت الیتیم قلعہ ارک شاہی مسجد میں ہوئی۔ مولانا سید محمود حسن رضوی نے اردو میڈیا کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ حوزہ نیوز ایجنسی صرف حقائق پر مبنی خبروں کو اپنے قارئین تک پہنچاتی ہے۔۔

حوزہ نیوز ایجنسی اردو کے چیف ایڈیٹر نے اورنگ آباد کے صحافیوں کو اس نیوز ایجنسی سے جڑنے کی دعوت دی ۔انہوں نے جانکاری دی کہ حوزہ نیوز ایجنسی اردو کی خبروں کو کوئی بھی اخبار یا اشاعتی ادارہ بغیر کوئی قیمت ادا کئے استعمال کرسکتا ہے۔۔۔ حتیٰ کی ایجنسی کو کریڈٹ دئے بغیر بھی اسکا مواد و متن استعمال کیا جاسکتا ہے۔۔ حوزہ نیوز ایجنسی اردو کے چیف ایڈیٹر اپنے ہندستان میں قیام کے دوران مختلف شہروں کے صحافیوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

Related posts

کشمیر۔سیاحوں کے گلمرگ پہونچنے کا سلسلہ شروع۔

qaumikhabrein

ونڈوز-11 بازار میں آنے سے پہلے ہی ہیکنگ کا شکار۔

qaumikhabrein

اسرائیلی فوجیوں کو فلسطینیوں کی سخت مزاحمت کا سامنا

qaumikhabrein

Leave a Comment