قرآن کریم کا حق یہ ہے کہ کہ اسے سمجھ کر پڑھا جائے اور اس کی تعلیمات پر عمل کیا جائے. ان خیالات کا کا اظہار معروف اسکالر صداقت حسین نے کیا ۔وہ اورنگ آباد میں جلسہ یوم القرآن سےخطاب کررہےتھے۔ اس جلسے کا انعقاد القائمہ فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیاتھا۔ اس موقع پر مقررین نے قرآن کریم کی مختلف آیات کے حوالے سے اس کی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور ثابت کیا کہ اللہ کی یہ کتاب صرف مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کی رہنمائی کے لیےنازل کی گئی ہے ۔
next post