qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

جمعیت علما ئے مہاراشٹر کی اصلاح معاشرہ مہم شروع

جمعیت علما ئے مہاراشٹر کی جانب سے ریاستی سطح پر اصلاح معاشرہ کی مہم شروع کی گئی ہے ۔ اس مہم کا افتتاحی اجلاس اورنگ آباد میں ہوا ۔ اجلاس میں جمعیت کے اکابر علما نے شرکت کی اور معاشرے میں پھیلی برائیوں کی روک تھام کے لیے اقدامات پر زور دیا ۔

جمعیت کے ریاستی ذمہ داروں کا کہنا ہیکہ اصلاح معاشرہ مہم مرحلہ وار طریقے سے آگے بڑھے گی ۔حافظ ندیم کا کہنا ہیکہ جمعیت علمائے مہاراشٹر کی جانب سے اصلاح معاشرہ اور جلسہ سیرت النبی کی مہم سن انیس سو نوے کی دہائی سے چلائی جارہی ہے ۔ تازہ مہم کا آغاز مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد سے ہوا ۔ پہلے عشرے میں مراٹھواڑہ ، دوسرا عشرہ تین نومبر سے ویدربھ ، تیسرا عشرہ مغربی مہاراشٹر اور کونکن میں رہے گا اور چوتھا عشرہ ممبئی میں مکمل ہوگا.اصلاح معاشرہ کی مہم کا مقصد نشہ کی لعنت کا خاتمہ اور سماجی برائیوں کے خلاف عوام میں بیداری پیدا کرنا ہے ۔

Related posts

تریپورہ میں پولیس نے فسادیوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں پر مظالم ڈھائے۔ بی بی سی کا دعویٰ

qaumikhabrein

آیت‌ اللہ سیستانی کا عراق کی موجودہ صورت حال پر اہم پیغام

qaumikhabrein

مشرقی جاپان میں 7.3شدت کا زلزلہ۔بھاری جانی و مالی نقصان کا اندازہ

qaumikhabrein

Leave a Comment