اورنگ آباد مہاراشٹر سے ایم ائی ایم کے موجودہ رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل اگلا پارلیمانی چناؤ ممبئی کے میرا روڈ سے لڑنے کے خواہاں ہیں۔ امتیاز جلیل نے اپنی اس خواہش سے پارٹی صدر اسد الدین اویسی کو آگاہ کردیا ہے۔امتیاز جلیل نے ایک انٹر ویو میں ممبئی کے میرا روڈ سے پارلیمانی چناؤ لڑنے کی خواہش کے پیچھے مقصد یہ بتایا ہیکہ وہ وہ میرا روڈ کے غریب اور لاچار مسلمانوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ انکا کہنا ہیکہ حال ہی میں غریب مسلمانوں کی چھوٹی موٹی دوکانوں اور کارخانوں کو بلڈوز کیا گیا لیکن وہاں کے مسلم لیڈر اپنی سیاسی وفاداریوں کے سبب انکی مدد کے لئے آگے نہیں آئے۔دیکھنا یہ ہیکہ ایم آئی ایم لیڈر شپ انہیں ممبئی سے چناؤ میدان میں اترنے کا موقع دہتی ہے اور دیتی ہے تو کیا وہ کامیاب ہو سکیں گے۔
ایم امتیاز جلیل نے جب اورنگ آباد پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیا تھا تو انھیں پارٹی کی طرف سے ہی مخالفت کا سامنا کرنا پڑھا تھا ۔ کہا جاتا ہے کہ ایم آئی ایم کے اعلی قائدین اس حق میں نہیں تھے کہ ا ورنگ آباد پارلیمانی انتخابات میں ایم آئی ایم کے امیدوار کو اتارا جائے لیکن سید امتیاز جلیل نے اس وقت بھی پارٹی قیادت کو قائل کرلیا تھا ۔ اورنگ آباد سےامتیاز جلیل ان حالات میں کامیاب ہوئے تھے کہ جب مسلم امیدوار کی کامیابی کے دور دور تک کوئی آثار نہیں تھے۔