qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ہمدرد ٹرسٹ نے صحافیوں ، اساتزہ اور سماجی کارکنوں کو انعام سے نوازہ

اورنگ آباد کے ہمدرد ٹرسٹ کی جانب سے زندگی کے مختلف شعبوں میں بے لوث خدمات انجام دینے والے افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے تہنیتی جلسہ منعقد ہوا۔ اس جلسے میں بیس سے زائد افراد کو ایوارڈ ،سند اور چیک سے نوازا گیا ان میں صحافی، ٹیچرس اور سماجی جہدکار شامل تھے۔جلسے کی صدارت معروف فکشن نگار نور الحسنین نے کی ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے اورنگ آباد کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل ، ایم پی فوزیہ تحسین خانم، سابق ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے ، ایم ایس ای ٹی سی ایل کے ڈائریکٹر سید نصیر قادری اور مسلم نمائندہ کونسل کے سابق صدر ضیا الدین صدیقی موجود تھے۔

صحافتی میدان میں مثالی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اورنگ آباد ٹائمز سے وابستہ سینئر صحافی و کالم نگار شیخ امتیاز ،مراٹھی روزنامہ پُونیہ نگری کے سینئر صحافی وجئے بہا درے اور نیوز ایٹین اردو کے نمائندے اظہر الدین کو عزیز خسرو میموریل ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اسی طرح آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے بانی صدر و سماجی جہدکار شبیر انصاری اور معروف سماجی جہد کار انّا کھندارے کو ڈاکٹر رفیق زکریا ہمدرد ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ ایم اے رحیم، رادھا کشن جیٹھے و دیگر اساتذہ کو مظہر محی الدین مثالی ٹیچرس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر مقررین نے ہمدرد ٹرسٹ کی سماجی ترقی کے لئےکاویشوں کی ستائش کی ۔انعام یافتگان نے حوصلہ افزائی کے لئے ہمدرد ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

سویٹزر لینڈ میں برامد ہوا ماتمی جلوس۔

qaumikhabrein

جستن بیبر کے چہرے پر گرا فالج۔ حجاب کا اڑایا تھا مذاق

qaumikhabrein

احتجاجی کسانوں نے بنائے پکے مکان

qaumikhabrein

Leave a Comment