qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

مسجد میں پوجا کی اجازت کے خلاف احتجاج

بنارس کی گیان واپی مسجد میں پوجا  ہونے سے ملک بھر میں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ اسکے خلاف جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔ مہاراراشٹر کےاورنگ آباد میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا  SDPI ایس ڈی پی آئی نے گیان واپی مسجد کےتہہ خانے  میں پوجا کی  اجازات دینے  سلسلے میں وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ کے  حکم کے خلاف احتجاج کیا۔ کلکٹر آفس کے سامنے احتجاج میں، مہاراشٹر جنرل سیکٹری مزمل خان ، یوسف پٹیل ،ساقی احمد ، اشراف  خان ، سمیر شا ح ، عبدل علیم ، عظیم شیخ ، حفظ  عمر ، پارٹی  کے عہدیداران، کارکنان اور عام شہری موجود رہے

ایس ڈی پی آئی کے ضلع جنرل سیکٹری ندیم شیخ نے کہا کہ وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ نے گیان واپی مسجد کے بارے میں جو حکم دیا ہے وہ پوری طرح سے غیر آئینی ہے۔  عبادت گاہوں کا قانون، 1991 یہ فراہم کرتا ہے کہ یہ ایکٹ کسی بھی عبادت گاہ کی تبدیلی اور 15 اگست 1947 کو موجود کسی بھی عبادت گاہ کے مذہبی کردار کو برقرار رکھنے پر پابندی لگاتا ہے۔ پارٹی کی جانب سے ضلع کلکٹر کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا گیا جس میں درخواست کی گئی کہ اس پیغام کو وزیر اعظم، مرکزی وزیر داخلہ اور متعلقہ حکام تک پہنچایا جائے۔

Related posts

کمال کے صحافی کمال خاں سپرد خاک۔مولانا کلب جواد نے پڑھائی نمازجنازہ۔

qaumikhabrein

امریکی معیشت کی نیا ڈانواڈول

qaumikhabrein

ایران۔ بحری جہاز کے بعد تیل ریفائنری میں بھیانک آتش زدگی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment