qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اورنگ آباد میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ

اورنگ آباد کی معروف فلاحی تنظیم ‘ہمدرد ٹرسٹ ‘کی جانب سے شہر کے دکن کلینک میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ منعقد ہوا ۔ اس کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے رضاکارانہ طور سےخدمات انجام دیں۔کیمپ میں سیکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔

کیمپ میں امراض نسواں، شوگر ، تھائی رائیڈ اور ہیموگلوبین کے مفت ٹیسٹ کئےگئے ۔ ہمدرد ٹرسٹ کے ذمہ داروں کا کہنا ہیکہ طبی جانچ کی رپورٹس کی روشنی میں اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی کہ مریضوں کو مفت میں دوائیں بھی فراہم کرائی جائیں۔

واضح رہے دکن کلنک شہر کی پسماندہ بستی میں واقع ہے اور ٹرسٹ کی کوشش یہ رہتی ہیکہ غریب اور مستحق مریضوں کے علاج و معالجہ کو یقینی بنایا جائے ۔ دن بھر چلے کیمپ سے دیڑھ سو سے زیادہ مریضوں نے استفادہ کیا۔

Related posts

افغانستان۔۔یونیورسٹیوں اور کالجوں کے دروازے لڑکیوں کے لئے بند۔

qaumikhabrein

امروہا۔ نوبت بجنے کی روایت باقی ہے۔

qaumikhabrein

مرحوم شعرا کو خراج عقیدت۔ شام یاد رفتگاں کا اہتمام۔

qaumikhabrein

Leave a Comment