اورنگ آباد میں ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس ایجوکیشن ایکسپو میں تعلیمی ، تیکنیکی، اور جدید ترین معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس تعلیمی نمائش میں سمینار، سمپوزیم اور ادبی ثقافتی پروگراموں کا بھی اہتمام ہوگا ۔ ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں ملک کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی شرکت متوقع ہے ۔ ایکسپو کے ذمہ داران کا کہنا ہیکہ اس تعلیمی نمائش کو کچھ اس انداز میں ترتیب دیا گیا ہیکہ پرائمری کے طالب علموں سے لیکر ریسرچ اسکالرز تک اس نمائش سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ نمائش میں کتابی میلہ ، فوڈ میلہ ، سائنس اور ثقافتی جھلکیو ںکا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ اورنگ آباد شہر کے تاریخی گراؤنڈ عام خاص میدان میں ایجوکیشن ایکسپو کا آغاز 16 دسمبر سے ہوگا اور 22 دسمبر کو اختتام عمل میں آئیگا ۔