اورنگ آباد کے اردو ایجوکیشن ایکسپو میں کتابوں کے تاجروں کے علاوہ مصنوعات اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ اشیا بھی نمائش کی زینت بنی ہیں۔
نمائش میں کے فائی واچ نیو دہلی کے تاجر نے اسلامی تعلیمات کو عام کرنے والے جدید ترین الات اپنے اسٹال میں رکھے ہیں۔ اسٹال میں بکرے کی کھال پر تحریر قران کریم بھی پیش کیا گیا ہے جس پر آیات کو بڑے ہی خوبصورت انداز میں تحریر کیا گیا ہے.
نمائش میں اس کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔اسی طرح آڈیو قران کریم اور اذان واچ کے ساتھ ساتھ کئی دلفریب اور پرکشش آئیٹم نمائش کی زینت میں اضافہ کررہے ہیں ۔ تاجر شکیل احمد کا کہنا ہیکہ نمائش میں انھیں کافی اچھا رسپانس مل رہا ہے ، تاہم اس نمائش میں شرکت کا مقصد کاروبار نہیں بلکہ لوگوں تک پہنچنا ہے۔