معروف داعی اسلام مولانا کلیم الدین صدیقی کی گرفتاری کے خلاف اورنگ آباد میں علما اکابرین ملت اور سیاسی وسماجی قائدین نے ڈیویژنل کمشنر آفس کے روبرو احتجاجی دھرنا دیا۔ اس موقع پر علما و سیاسی لیڈروں نے احتجاجی دھرنے سے اپنے خطاب میں اترپردیش حکومت کے اقدام کو ظلم اور زیادتی سے تعبیر کیا ۔ علما کا کہنا ہیکہ ملک میں نفرت کی سیاست کے تحت مذہبی شخصیات کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، جو کسی بھی لحاظ سے ملک کے مفاد میں نہیں ہے ۔
، اس موقع پر اورنگ آباد سے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے علما کو یقین دلایا کہ ان کی ایک کال پر پو را شہر لبیک کہے گا، اس احتجاجی دھرنے میں مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے حصہ لیا ۔