
اورنگ آباد میں ایک نوجوان کے دعوے کے بعد سیاست تیز ہوگئی ہے ، دلت طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان دیپک رام داس سونونے ، کا الزام ہیکہ ایک مسلم لڑکی سے دوستی کی پاداش میں اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ، اس پر مذہب تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا اور جسمانی اذتیں پہنچائی گئیں۔

سونونے نے دعوی کیا کہ اس پورے معاملے میں اورنگ آباد کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل کا باڈی گارڈ بھی شامل ہے۔ سونونے نے پورے معاملے کی ایٹراسٹی ایکٹ کے تحت جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس معاملے میں پولیس کمشنر کا کہنا ہیکہ ایک نمائندہ وفد کی شکایت کے بعد اس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ دوسری طرف اس ایم پی سید امتیاز جلیل نےدیپک رام داس سونونے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ۔ان کا کہنا ہیکہ پولیس جانچ میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا ۔