یوم دستور ہند کے موقع پر اورنگ آباد کے اردو اسکولوں اور لائیبریری میں تقریبات کا انعقاد ہوا۔ ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی طرف سے طلباء وطالبات میں این سی پی یو ایل کی کتابیں، تعلیمی انقلاب کی کاپیاں اور آئین ہند پر مبنی کتابیں تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر اسکولی اساتذہ اور فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالفیوم ندوی نے طلبا و طالبات کو دستور ہند کے تعلق سے تفصیلی جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے مسابقتی امتحانات کی تیاری میں اس طرح کی جانکاری کتنی معاون ثابت ہوتی ہے اس پر بھی روشنی ڈالی۔ شہر کے اسکولوں اور مریم مرزا محلہ محلہ لائبریری میں بھی اسی قسم کے پروگرام منعقد ہوئے۔