اورنگ آباد کے سلمان فنکشن ہال میں خواتین نے بچوں کی لائبریری کا آغاز کیا ہے ۔بچوں کو مطالعے کی طرف راغب کرنے کے لیے ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی پہل کا نتیجہ یہ ہوا کہ سلمان ہال میں بچوں کی لائبرری شروع ہوگئی
واضح رہے ‘مریم مرزا محلہ محلہ لائبرری مشن’ کے تحت اب تک بچوں کی تیس لائبرریاں قائم ہوچکی ہیں ۔ ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے چیئرمین مرزا عبدالقیوم ندوی کا کہناہیکہ اس سال کے آخر تک شہر میں پچاس لائبرریاں قائم کی جائیں گی۔
دہلی گیٹ علاقے میں واقع سلمان ہال میں لائبرری کے قیام میں بستی کی خواتین نے اہم رول ادا کیا ۔۔ قابل ذکر بات یہ ہیکہ بچوں کی اس لائبریری کی ذمہ داری بھی خواتین ہی سنبھالیں گی۔