اورنگ آباد کی فلاحی تنظیم الفرحان کی جانب سے شہر کے تین مختلف مقامات پر عطیہ خون کیمپ لگائے گئے۔ ان کیمپوں میں سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں نے اپنا خون عطیہ کیا ۔الفرحان کے ذمہ داروں کا کہنا ہیکہ وہ پچھلے دس برسوں سے اس طرح کے کیمپ ہر سال لگا تے ہیں۔
اسی روایت کے تحت اس سال بھی میگا بلڈ کیمپ لگائے گئے۔ تینوں کیمپ میں تقریباً آٹھ سو نوجوانوں نے شرکت کی اور خون عطیہ کیا ۔ کیمپوں میں جمع خون کو اورنگ آباد شہر کے سرکاری اسپتالوں کو پہنچایا جاتا ہے تا کہ دو ر دراز علاقوں سے آنیوالے مریضوں کو وقت پر خون دستیاب ہوجائے اور انھیں در در کی ٹھوکریں نا کھانا پڑے ۔
واضح رہے اورنگ آباد کے گھاٹی دواخانے کا شمار ریاست کے بڑے اسپتالوں میں ہوتا ہے ، اس اسپتال میں یومیہ پانچ سو سے زائد مریض آتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔