اورنگ آباد کے مولانا آزاد کالج میں ‘اردو ادب کی ترقی میں اورنگ آباد کا کردار’ کےعنوان سے ایک روزہ سمینار ہوا۔ اس سمینار کی صدارت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مظہر فاروقی نے کی۔
مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر مقبول احمد مقبول نے شرکت کی۔کلیدی خطبہ ایڈوکیٹ اسلم مرزا نے دیا۔ اس سمینار کی خاص بات یہ رہی کہ اس میں سرزمین دکن سے اٹھے ادیبوں شاعروں، نقادوں، مصنفین اور ادب کی مختلف اصناف میں طبع آزمائی کرنے والی شخصیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
سمینار میں بیس سے زائد مقالہ نگاروں نے اپنے مقالہ جات پیش کیے۔ دو سیشن پر مشتمل سمینار کا افتتاحی سیشن ڈاکٹر مظہر فاروقی کی صدارت میں ہوا جبکہ دوسرے سیشن کی صدارت معروف فکشن نگار نورالحسنین نے کی۔
اس سمینار میں مراٹھواڑہ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ریسرچ اسکالرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ماضی میں اردو ادب گہوارہ کہلانے والے اورنگ آباد شہر کی حالیہ ادبی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
مقررین نے ظاہر کی کہ ارض دکن کے محبان اردو مستقبل میں بھی اردو شعر و ادب کے گیسو سنوارتے رہیں گے۔