اورنگ آباد شہر میں ادبی ذوق رکھنے والے نوجوانوں نے ’’اورنگ ادب‘‘ نامی ایک ادبی تنظیم قائم کی ہے ،معروف ادیب و فکشن نگار اسلم مرزا کی صدارت میں اس ادبی تنظیم کا افتتاح ہوا۔ اس موقع پر اردو کے دانشوروں، ادیبوں، شاعروں اور محبان اردو کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
پروگرام میں موجود نامور ہستیوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور انھیں نیک خواہشات سے نوازا ۔ نوجوانوں کی اس پہل کو تاریخی پہل سے تعبیر کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ ادب کے افق پر نئے ستارے روشن ہونگے اور اردو ادب کی ترقی و ترویج میں کلیدی کردار ادا کرینگے۔