qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

وزیر اعظم اداکاری کے ساتھ اب فلموں کا پروموشن بھی کرنے لگے ہیں۔ اسد الدین اویسی

مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا ہیکہ وزیر اعظم بہت بڑے اداکار ہیں۔ اگر وہ فلم انڈسٹری میں ہوتے تو اداکاری کے تمام ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہو جاتے۔ اورنگ آباد دورے پر آئے اسد الدین اویسی نے میڈیا سے کھل کر باتیں کیں۔ فلم کیرلا اسٹوری کے جھوٹ کو پھیلانے میں وزیر اعظم کے کردار کے سلسلے میں اسد الدین نے کہا کہ وزیر اعظم اداکاری کے ساتھ اب فلموں کا پروموشن بھی کرنے لگے ہیں۔

اسد الدین اویسی نے کہا کہ کیرلا اسٹوری جھوٹ کا پلندہ ہے۔ انہوں نے فلم پروڈیوسر کو چیلنج کیا کہ جن لڑکیو ں کا انہوں نے فلم میں ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہیکہ انہیں جبری طور سے مسلمان بنایا گیا انکے نام لوگوں کو بتائیں۔
کرناٹک اسمبلی چناؤ کے سلسلے میں اسد الدین نے کہا کہ اسکے نتائج چونکانے والے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس دونوں خود کو ہندؤں کا سب سے بڑا ہمدرد ظاہر کرنے کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ اسد الدین اویسی نے اورنگ آباد سے حج پر جانے والوں کے ہوائی کرایہ میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ وزیر سے اس سلسلے میں بات کی جائےگی۔

Related posts

برطانیہ نے پاکستانیوں کے داخلے پر لگائی پابندی۔

qaumikhabrein

امریکہ میں کورونا ویکسینیشن بےاثر ۔کورونا کیسز میں 80 فیصد کا اضافہ

qaumikhabrein

ایران ۔صدارتی چناؤ میں 6 امیدواروں کے درمیان ہوگا مقابلہ

qaumikhabrein

Leave a Comment