qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

مسلمانوں کے لیے بے خوف ہو کر آواز بلند کرنے والی عابدہ انصاری انتقال کر گئیں

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن میں سماج وادی پارٹی کی پہلی خاتون کونسلر عابدہ بیگم انصاری کا انتقال ہو گیا ہے۔ انکی نماز جنازہ بعد نماز عشاء ، عرفات مسجد ، شریف کالونی، کٹ کٹ گٹ میں ادا کی  گئی اور تدفین عرفات قبرستان شریف کالونی میں عمل میںآئی ۔انکی عمر 85 سال تھی ۔ پسماندگان میں 3 فرزند اور دو  بیٹیاں ہیں۔

عابدہ آپا کے نام سے مشہورعابدہ بیگم انصاری اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن میں  1995 سے 2000 تک سماج وادی پارٹی کی پہلی مسلم خاتون کونسلرتھیں، اس کے علاوہ وہ کامگار کلیان بورڈ کی ڈائکٹر بھی تھیں۔ جب بھی کوئی مسلم مسئلہ ان کے سامنے آیا اسے وہ اس کے لیے انجام کی پروا کئے بغیر ڈٹ جاتی تھیں۔ اورنگ آباد کے ایک سنئیر صحافی اظہرالدین ک کہنا ہیکہ  وہ مسلم مسائل کو حل کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہتی تھیں اور اس کے لیے وہ انجام کی پروا کیے بغیر ڈت جایا کرتی تھیں۔

اظہر الدین نے نے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا وہ اس بات کے چشم دید گواہ ہیں کہ جب برسوں پہلے ایس ائی ایم کے ایک ان ڈور اجلاس (جس میں صرف مدعوین کوہی داخلے کی اجازت تھی)، اس کے خلاف مراٹھی اخبارات نے اشتعال انگیزی کی تھی اور پولیس نے بلاوجہ اجلاس میں شریک نوجوانوں کو گرفتار کرنے کو کوشش کی تھی تو اس وقت عابدہ آپا پولیس کے سامنے ڈٹ گئی تھیں۔اور انھوں نے پولیس دلائل دیے تھے کی بغیر کوئی ثبوت اور وجہ کے وہ ان مسلم نوجوانوں کو گرفتار نہیں کر سکتی۔

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے کونسلر اور روزنامہ شمع رہبر کے مدیر ضمیر قادری نےکہا کہ وہ اورنگ آباد تبدیلی نام کے سخت مخالف تھیں۔ اور اج سے تقریباً 15 سال قبل جب اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن میں تبدیلی نام کی قرارداد منظور ہوئی تو سب سے پہلے آگے بڑھ عابدہ آپا نے اس کی مخالفت کی تھی۔

عابدہ انصاری کے انتقال پر  مہاراشٹرا کانگریس کے کارگزار صدر عارف نسیم خان اور سماج وادی پارٹی کے ریاستی سربراہ ابوعاصم اعظمی، سابق رکن پارلیمنٹ حسین دلوائ نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Related posts

ذاتی مخاصمت پر مبنی سیاست۔۔تحریر سراج نقوی

qaumikhabrein

اتر پردیش اسمبلی انتخابات۔کیا کرے مسلمان۔

qaumikhabrein

محمد علی الحوثی نے اپنا خنجر فلسطینیوں کو عطیہ کردیا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment