qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

آنگ سانگ سوکی کو پاچ برس قید کی سزا

میانمار کی فوجی حکومت کی ایک عدالت نے اقتدار بدر لیڈر آنگ سانگ سو کی کو بد عنوانی کے گیارہ معاملوں میں سے ایک میں پانچ برس قید کی سزا سنائی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق سوکی پر کم از کم اٹھارہ الزامات ہیں۔ جن میں انکو مجموعی طور پر 190 برس قید کی سزا ہو سکتی ہے۔عدالت کے جج نے مقدمے کی سنوائی کے کچھ منٹ بعد ہی فیصلہ سنا دیا۔ آنگ سانگ سوکی کے مقدموں کی کاروائی بند کمرے میں ہورہی ہے۔ذرائع کے مطابق سوکی عدالتی فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چنوتی دیں گی۔

۔فروری 2021 میں فوجی بغاوت کے سبب اقتدار سے بے دخل ہونے والی سوکی نے میانمار میں پانچ برس حکومت کی اور انکے دور میں روہنگیا مسمانوں پر فوج اور بودh انتہا پسندوں کے ہاتھوں شدید مظالم ڈھائے گئے لیکن امن انعام یافتہ سوکی نے ہمیشہ فوج کی کاروائی کو درست قراردیا۔ سوکی کو روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں ساتھ دینے کی سزا ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔سوکی کو گرفتاری کے بعد سے نا معلوم مقام پر رکھا گیا ہے۔

Related posts

وزیر اعظم مودی کی مقبولیت میں بھاری گراوٹ۔ سروے سے انکشاف۔

qaumikhabrein

عالمی شہرت یافتہ سلام گزار اشرف عباس کے بڑے بھائی کا انتقال

qaumikhabrein

صدر اسلام کے مسلمانوں کی قر بانیاں بے مثال ہیں۔ مولانا شہوار نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment