qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اورنگ آباد میں شر انگیزی کی کوشش ناکام۔

رام نومی سے قبل اورنگ آباد میں شرانگیزی اور فساد برپا کرنے کی سازش کو ناکام کردیا گیا۔پولیس اور ایم پی امتیاز جلیل نے جائے وقوع پر پہنچ کر شرپسندوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ اورنگ آباد شہر میں حالات پوری طرح پرامن ہیں ۔ نیم فوجی دستوں نے حساس علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔

پولیس کمشنر نکھل گپتا نے شہریوں سے افواہوں پر دھیان نا دینے کی اپیل کی ہے۔ کشیدگی کی وجہ یہ سامنے آئی کہ کراڑ پورہ رام مندر کے قریب دو گروہوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی تھی۔ اس جھڑپ میں چند شرپسندوں نے پتھراؤ کیا اور گاڑیوں کو نذر آتش کیا۔ یہ افواہ اڑی کہ مندر پر حملہ کردیا گیا ہے۔جیسے ہی یہ خبر پھیلی ایم پی سید امتیاز جلیل اپنے کچھ ساتھیوں کے ہمراہ کراڑ پورہ پہنچ گئے ۔انھوں نے رام مندر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور حقائق جاننے کے فوری بعد سوشل میڈیا پر پیغام بھیجا کہ رام مندر میں کچھ نہیں ہوا ہے۔

جوکچھ ہوا وہ آزاد چوک کے قریب ہوا ہے ۔مندر اور اسکے آس پاس رہنے والے تمام لوگ محفوظ ہیں۔ پولیس نے کراڑ پورہ علاقے میں ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے اور حالات کو قابو میں کیا ۔اس پورے معاملے میں علاقائی لیڈروں نے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور معاملہ رفع دفع ہوگیا ۔دن میں کراڑ پورہ رام مندر سے ہی رام نومی کا جلوس برآمد ہوا ۔اس جلوس میں شامل مسلمان بھی شامل تھے۔

۔ہندو عقیدت مندوں کو شربت تقسیم کرکے مسلمانوں نے آپسی بھائی چارے اور یکجہتی کا پیغام دیا۔۔ ، رام نومی جلوس پرامن طریقے سے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔۔ایم پی امتیاز جلیل نے گذشتہ شب کے واقعے کو منشیات کے عادی نوجوانوں کی شرانگیزی بتایا انہوں نے انتظٓمیہ سے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے۔

Related posts

ایتھوپیا میں عیسائی انتہاپسندوں کے حملے میں 20 مسلمان شہید

qaumikhabrein

مودی سرکار کی مسلم دشمن پالیسی کا خمیازہ ملک کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

qaumikhabrein

مشہد کا “رضوی ہسپتال” ٹاپ ون کیٹیگری میں شامل

qaumikhabrein

Leave a Comment