qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

جب علامہ رشید ترابی نے اشرف عباس کی شیروانی سلوائی

اسکا قصہ کچھ یوں ہیکہ ایک روز اشرف عباس اپنے گھر پر تھے کہ
علامہ رشید ترابی کے صاحبزادے نے آ کر ان سے کہا: کہ اپ کو بابا بلا رہے ہیں. اشرف عباس فورا علامہ کے گھر تشریف لے گئے. دیکھا علامہ صاحب گھر میں تشریف فرما ہیں اور اپ کے ساتھ اپ کا خاص خاندانی درزی بھی موجود ہے۔ علامہ نے درزی کو حکم دیا کہ اشرف کا ناپ لے لو. پھر علامہ نے اشرف عباس سے مخاطب ہو کے فرمایا بابا یہ اپ کی شیروانی سی کر لائیں گے اور اب اپ ائندہ سلام پڑھتے وقت بغیر شیروانی کے منبر پر نہیں جائیں گے۔

وہ دن اور 18 دسمبر 1973 تک جب تک علامہ زندہ رہے اور مجلسوں سے خطاب کرتے رہے اشرف عباس ان سے قبل منبر پر شیروانی زیب تن کرکے پیش خوانی کرتے رہے۔ اشرف عباس نےاپنی سوانح ‘قصہ نصف صدی کا’ میں اس واقعہ کا ذکر کیا ہے۔ علامہ رشید ترابی کے ذریعےشام غریباں کی مجلس کے خطاب کے بعد اشرف عباس دلگیر کا معروف نوحہ ‘گھبرائے گی زینب’ پڑھتے تھے۔
اشرف عباس نے 1963 میں کراچی کے خالدینا ہال میں علامہ رشید ترابی کے خطاب سے قبل پہلی بار سلام پیش کیا تھا۔ اشرف عباس نے ہی ذاکر کے خطاب سے قبل منبر پر سلام گزاری کی روایت کی داغ بیل ڈالی تھی۔اشرف عباس کا یکم مارچ 2020 کو کراچی میں انتقال ہوا تھا۔

Related posts

علی پور میں حضرت خدیجہ الکبریٰ(س) ٹیلرنگ ٹریننگ سینٹر کا افتتاح۔

qaumikhabrein

فٹبال لیجنڈ کلیرنس سیڈورف نے اسلام قبول کرلیا

qaumikhabrein

امریکہ کے منھ پر طمانچہ۔ ایران دنیا کی بیسویں بڑی معیشت بن گیا: آئی ایم ایف

qaumikhabrein

Leave a Comment