
آج کی ڈجیٹل دنیا میں Artificial Intelligenceیعنی مصنوعی ذہانت کے بہت چرچے ہیں۔ درس و تدریس،وسائلِ ابلاغ، طبی تجزیات، ڈاٹاذخیرہِ ، خود کار گاڑیاں، اور دیگر بے شمار ایسے شعبے ہیں جن میں مصنوعی ذہانت کا استعمال بڑھتا جارہا ہے۔

شعرو شاعری کے کسی شوقین کو مصنوعی ذہانت کا استعمال اشعار کی تصویر کشی کے لئے کرنےکا خیال آیا۔ صادقین جیسے بہت سے فنکار اقبال اور غالب کے اشعار کے تصور کو پینٹ کرتے رہے ہیں۔ ایک صاحب نے صادقین جیسے مصوروں کا کام مصنوعی ذہانت سے لینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے غالب کے کچھ معروف اشعار کے ترجمے کی بنیاد پر امیج بنانے کے لئے Artificial Intelligence engine کا استعمال کیا تو نتائج بہت حیرت انگیز اور دلچسپ برامد ہوئے۔ آپ بھی دیکھئے اور لظف اندوز ہوئیے۔





