qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

یہودی بھی مسجد اقصیٰ میں عبادت کرسکتے ہیں۔ اسرائیلی عدالت کے فیصلے سے مسلمان برہم۔

اسرائیل کی عدالت نے پہلی بار یہودیوں کو محدود پیمانے پر یہ حق دیا ہے کہ وہ مسجد الاقصیٰ کے صحنوں میں اپنی عبادات انجام دے سکتے ہیں۔اسرائیل کی عدالت نے گذشتہ منگل کو فیصلہ سناتے ہوئے یہودی عبادت گزاروں کو اجازت دی ہے کہ وہ مسجد الاقصیٰ میں خاموشی کی حالت میں اپنی عبادات انجام دے سکتے ہیں اور ان کا یہ اقدام غیر قانونی نہیں ہے۔اسرائیل کی عدالت نے “ارییه لیبو” نامی یہودی مذہبی پیشوا کو مسجد الاقصیٰ سے بے دخل کرنے کے فیصلے کو بھی منسوخ کر دیا ہے۔ اس جدید حکم کے مطابق یہودی مذہبی پیشوا ہر روز مسجد الاقصیٰ میں عبادت کے لیے جا سکتا ہے۔

اسرائیلی وکیل “موشیه بولسکی” نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ اب پولیس یہودی عبادت گزاروں کو مسجد الاقصیٰ میں حاضر ہونے سے نہیں روکے گی کیونکہ اگر پولیس یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکتی ہے تو ان کا یہ اقدام مذہبی آزادی کے خلاف ہو گا۔ ادھر فلسطینیوں میں اسرائیلی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف سخت برہمی ہے۔ فلسطینی حقوق انسانی کی تنظیموں نے عدالتی فیصلے کی مخالفت کی ہے۔ (بشکریہ حوزہ نیوز)

Related posts

ٹویٹر پر مدد مانگنا بھی یو پی حکومت کو پسند نہیں۔

qaumikhabrein

چھوٹے سے قصبے کی زہرا مہدی کی بڑی کامیابی۔

qaumikhabrein

قوم کے غم میں ڈنر کھاتے ہیں حکام کے ساتھ۔۔۔ رنج لیڈر کو بہت ہے مگر آرام کے ساتھ

qaumikhabrein

Leave a Comment