qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

مسجد اقصیٰ کے امام پر اسرائیل نے لگائی پابندی

مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوجی آئے دن دھاوا بولتے رہتے ہیں۔ نمازیوں پر حملے کئے جاتے ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی نمازیوں کے در،میان جھڑپیں آئے دن کا معمول بن گیا ہے۔ اب اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے امام شیخ اکرما صبری پر ملک سے باہر جانے پرچار مہینے کے لئے پابندی لگا دی ہے۔ اسرائیلی اقدام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے شیخ صبری نے کہا کہ وہ مسجد اقصیٰ کے تئیں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔ اور آخری سانس تک اس مسجد کی حفاظت کرتے رہیں گے۔ امام شیخ صبری نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ذریعے بیت المقدس میں فلسطینیوں کو نشانہ بنائے جانے کے باوجود وہ وہاں اپنے منصوبوں کو عملی جامہ نہیں پہنا سکی ہے۔ صیہونی حکومت مسجد اقصیٰ پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھ رہی ہے۔شیخ اکرما صبری کا کہنا ہیکہ ہمیں مسجد پر جبری قبضے کی کوششوں سے ہوشیار رہنا ہوگا۔

Related posts

مہاراشٹر۔رواں تعلیمی سال میں 30 ہزار نئے اساتذہ اسکولوں میں ہونگے

qaumikhabrein

یو پی میں انتقامی سیاست کا کھیل شروع؟۔۔۔سراج نقوی

qaumikhabrein

ہم داعش کی حمایت نہیں کرتے۔ایران سے قریبی رشتے اہم۔۔ طالبان۔

qaumikhabrein

Leave a Comment