qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اسرائیل کے ساتھ رشتوں کے خلاف بحرین میں عوامی مظاہرے شدید۔

اسرائلی حکومت کے ساتھ آل خلیفہ حکومت کے گٹھ جوڑ کی مخالفت میں بحرینی عوام نے دارالحکومت منامہ میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منامہ میں کئے جانے والے احتجاج کے دوران بحرینی مظاہرین نے غاصب صیہونی حکومت کے پرچم کو پیروں تلے روندا اور بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ آل خلیفہ حکومت کے گٹھ جوڑ اور تل ابیب کے ساتھ تعلقات کی برقراری کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرے کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔

یہ مظاہرہ الوفاق الاسلامی جماعت کی اپیل پر کیا گیا جس کا مقصد بحرین کی ظالم و جابر آل خلیفہ حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے.غاصب صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن نے بھی سوشل میڈیا پر وائرل کی جانے والی تصاویر کو دکھایا ہے جن میں بحرین کے عوام آل خلیفہ حکومت کی مخالفت میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے ہیں اور وہ غاصب صیہونی حکومت اور آل خلیفہ کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔ تیرہ ستمبر کو غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ بحرین کے تعلقات کی برقراری کے مخالفت میں قومی مزاحمت کا دن قرار دیا گیا ہے اور اس دن فلسطین اور بیت المقدس کی حمایت میں آواز بلند کئے جانے کی اپیل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کی برسی کے موقع پر بحرین میں احتجاج کا سلسلہ ایک بار پھر زور پکڑ گیا ہے اور پورے بحرین میں احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔(شکریہ۔سحر ٹی وی )

Related posts

فلم A Suitable Boy سے تعزیہ کی بے حرمتی کے منظر کو ہٹانے کا مطالبہ

qaumikhabrein

منبر امانت پہونچانے کے لئے ہے خیانت کے لئے نہیں۔ مولانا غضنفر عباس طوسی

qaumikhabrein

اے ایم یو میں کیسے پھیلا کورونا۔ اسٹاف ویکسین لگوانے سے ہچکچا تا رہا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment