qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

مہاراشٹر کے وزیر نے بی جے پی لیڈر پر سو کروڑ کا ہتک عزت کا دعویٰ کردیا۔

مہاراشٹر کے وزیر ٹرانسپورٹ انل پرب نے بی جے پی لیڈر کیریٹ سومیا پر سو کروڑ کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ معاملہ سومیا کے ذریعے انل پرب پر ایک ریسارٹ کی تعمیر میں ملوث ہونے کے الزام کا ہے۔ مئی 2021 می سومیا نے ایک ٹویٹ کے ذریعے انل پرب پر رتنا گری ضلع کے داپولی میں ایک رسارٹ کی تعمیر میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

کیریٹ سومیا۔ بی جے پی لیڈر

شیو سینا لیڈر اور وزیر انل پرب نے گزشتہ ہفتے اپنے وکیل کے ذریعے سومیا کو نوٹس بھیجا تھا جس میں ان سے بلا شرط معافی مانگنے کو کہا گیا تھا لیکن سومیا نے اس نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا۔ اب انل پرب نے ہائی کورٹ کا رخ کرکے سومیا پر سو کروڑ کے ہرجانے کا دعویٰ کردیا ہے۔ انل پرب نے اپنی عرضی میں کہا ہیکہ سومیا کے ٹویٹ سے انکی عزت اور سا کھ کو زبردست نقصان پہونچا ہے۔ سومیا سرخیوں میں بنے رہنے کے لئے انکے خلاف جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔

انل پرب۔وزیر مہاراشٹر

یاد رہے کہ سومیا کے ٹویٹ کو تمام میڈیا اداروں نے شائع کیا تھا۔ انل پرب کا کہنا ہیکہ ریسارٹ کی تعمیر سے انکا دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے۔ کیریٹ سومیا نے انل پرب کے ہتک عزت کے دعوے پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Related posts

کیندر پرمکھ عہدوں کے لئےجون کے آخرمیں مسابقتی امتحان متوقع!

qaumikhabrein

محبت کی خاطر جاپان کی شہزادی نے عیش و عشرت کو ٹھکرا دیا۔

qaumikhabrein

ضلع پلوامہ۔ بڑا حادثہ ٹلا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment