علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی سرسید اکیڈمی کے ڈائرکٹر پروفیسر علی محمد نقوی کو ان کی اعلیٰ تحقیقی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت سائنس، تحقیق و ٹکنالوجی کے تیرہویں فارابی انٹرنیشنل ایوارڈ میں “ایرانی مطالعات اور اسلامی مطالعات” کے سیکشن میں ممتاز محقق کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
انھیں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر، ایرانی قومی کمیشن برائے یونیسکو اور ایران میں آئسیسکو کے علاقائی دفتر کی جانب سے سند اعزازی سے نوازا جائے گا اور ثقافتی تحائف و فارسی ہینڈی کرافٹ پیش کئے جائیں گے۔یہ اعزاز انھیں 5/جولائی 2022 کو تیرہویں فارابی انٹرنیشنل ایوارڈ کی اختتامی تقریب کے موقع پر دیا جائے گا۔